اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف سے حال ہی میں نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون کوہ پیماء شیخہ اسماء الثانی نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں حال ہی میں نانگا پربت کو کامیابی سے سر کرنے والی خلیج اور قطر کی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی، انہوں نے ایڈونچر اور کوہ پیمائی کے ذریعے دنیا بھر کی خواتین بالخصوص نوجوانوں کو با اختیار بنانے کی آگاہی کو فروغ دینے کے حوالے سے ان کی تعریف کی، وزیر اعظم نے شیخہ اسماء الثانی کو پاکستان کی ماؤنٹینز اینڈ ٹورازم کے لیے باقاعدہ طور پر برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ انہوں نے شیخہ عاصمہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان کے شاندار پہاڑوں کا انتخاب کیا اور ان کے چیلنجز اور قدرتی خوبصورتی کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے میں قابل قدر کردار ادا کیا۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...