گریڈ 19 افسران کی ایس ایم سی کورس کے لیے نامزدگیوں کی منظوری

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے گریڈ 19 یا مساوی عہدوں پر فائز افسران کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نِپا) میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس (SMC) کے لیے نامزد کر دیا ہے، جو کہ 14 جولائی 2025 سے 31 اکتوبر 2025تک اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق جن افسران کو کورس کے لیے منتخب کیا گیا ہے اُن میں سعد وقاص (جوائنٹ سیکریٹری، وزیر اعظم آفس)، اور محمد شکیل انور (سیکریٹری، ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز) شامل ہیں۔