کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی یومِ آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آبادی اور دستیاب وسائل میں توازن قائم رکھنا ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے حکومت بلوچستان عوام کی فلاح و بہبود، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک معتدل اور متوازن آبادی کا معاشی ترقی، قدرتی وسائل کے بہتر استعمال، اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول سے گہرا تعلق ہے حکومت بلوچستان اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ باشعور اور ذمہ دار معاشرہ ہی بہتر مستقبل کی ضمانت دیتا ہے اور اسی لیے عوامی آگاہی، منصوبہ بندی اور سماجی بہتری پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ آبادی سے متعلقہ امور پر مربوط حکمت عملی کے تحت ہم ایک ایسا بلوچستان تعمیر کرنا چاہتے ہیں جہاں ہر فرد کو ترقی اور بہتر معیار زندگی کے یکساں مواقع میسر ہوں وسائل کا منصفانہ استعمال ہو اور ہر خاندان ایک بہتر زندگی گزار سکے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان اپنے ترقیاتی اہداف کے حصول میں تمام شراکت داروں سے تعاون جاری رکھے گی تاکہ خوشحال، صحت مند اور باشعور بلوچستان کی تشکیل ممکن بنائی جا سکے انہوں نے کہا کہ صحت مند اور باوقار زندگی ہر شہری کا حق ہے اور ہم اس حق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہیں۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...