پشین (خ ن)گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ پولیو کی راہ میں حائل تمام تر چیلجز کے باوجود ہم پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، پولیو جیسی مہلک بیماری کا خاتمہ اگرچہ مشکل کام ہے لیکن ناممکن ہرگز نہیں، اپنی آئندہ نسلوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانا ہمارا قومی فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پشین ریسٹ ہاؤس میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر پولیو مہم کے آغاز کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات میر سلیم احمد کھوسہ، صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی، صوبائی وزیر خزانہ میرشعیب نوشیروانی، حاجی محمد خان لہڑی ، صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو ، ڈپٹی کمشنر پشین زاہد خان خلجی، کمیونیکیشن آفیسر اصغرخان، ڈی جی ہیلتھ آمین مندوخیل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے صوبے میں پولیو مہم کے زیادہ سے زیادہ نتائج کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے جدید اور تخلیقی زاویے سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک سے پولیو کے وائرس کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ اور ذمہ داری بھی ہے جس کیلئے ایک نئے عزم اور تخلیقی زاویے کے ساتھ سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ انسدادپولیو مہم میں پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں تاکہ ہمارے بچے اس موذی مرض سے محفوظ رہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر فرنٹ لائن ورکرز بچوں تک ویکسین کی رسائی ممکن بنا رہے ہیں دنیا بھر سے پولیو وائرس کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اس وائرس کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے. ضروری ہے کہ والدین ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دنیا کے دو ممالک رہ چکے ہیں جہاں پر پولیو وائرس ابھی بھی موجود ہے جب تک اس وائرس کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا تب تک بچوں کی معذوری کا خطرہ موجود رہے گا۔
کوئٹہگورنربلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ آج ہم نے کوئٹہ اور تربت کو ڈومیسٹک فلائٹ کے ذریعے پاکستان...
اسلام آ باد پاکستان ٹیکسٹائل کونسل نے ٹیکسٹائل برآمدات کوجمودسے نکالنےکے لیےوزیراعظم سےفوری اقدامات...
اسلام آباد ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان ایئرپورٹس...
کراچی واشنگٹن میں ایران جنگ پر ٹرمپ کا تمسخر اڑاتا دیوہیکل مجسمہ نصب،تختی پر تحریرہےصدرٹرمپ کو ایران جنگ میں...
کوئٹہ زیارت پولیس شہداء کے لواحقین و آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ میں کوئلہ پھاٹک پر احتجاجی دھرنا جمعرات کو...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آرہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی جے یو آئی سندھ کا مولانا فضل الرحمٰن کے بیانیے کی مکمل حمایت کا اعلان۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر...
دوحاقطر نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف...