’’جن طلبہ کو پڑھنے کا شوق ہے ان کے پاس پیسہ نہیں ، جن کے پاس پیسہ انکو علم حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہوتی‘‘، گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

11 جولائی ، 2025

کوئٹہ(خ ن) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یہ عجیب تضاد ہے کہ جن طلبہ کو پڑھنے کا شوق ہے ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا جبکہ جن کے پاس پیسہ ہوتا ہے ان کے پاس علم حاصل کرنے کی خواہش نہیں ہوتی۔ نئی نسل میں جدید اور اعلیٰ تعلیم کی لگن قابل ستائش ہے. مجھے آج بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے طلباء و طالبات سے ملکر انتہائی خوشی ہوئی اور آپ کی تعلیم کو آسان اور معیاری بنانے کیلئے مجھ سے جو ممکن ہو سکا وہ میں نے کیا بھی ہے اور آئندہ بھی اپنی کوشش جاری رکھوں گا. یہ بات انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی ژوب کیمپس کے طلباء و طالبات کے گورنر ہاوس کے دورے کے موقع پر کہی. اس موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ اور ژوب کیمپس کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام لودھی بھی موجود تھے. اسٹوڈنٹس نے مختلف سوالات کیے جن گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے ایک ایک کو تفصیلی جواب دیا. انٹرایکشن کے دوران گورنر مندوخیل نے کہا کہ آپ کے عزم اور حوصلہ کو دیکھ کر یقین ہوتا ہے کہ مسقبل قریب آپ اہم اور نمایاں مقامات پر ہونگے۔