بچوں کو عمران سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں،جمائمہ کا دعویٰ

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان کے سیاستدان اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے الزام لگایا ہے کہ ان کے بچوں کو ان کے والد عمران سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔حکومت نےکہا ہے اگر بیٹے ملنے جاتے ہیں تو انہیں بھی گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ انہوں نے یہ دعویٰ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا "میرے بچوں کو ان کے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ تقریباً دو سال سے جیل میں قید تنہائی میں ہیں۔"