پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن مکمل

11 جولائی ، 2025

کراچی (نمائندہ جنگ) حجاج کرام کو وطن واپس پہنچانے کے لئے پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کامیابی کیساتھ مکمل ہو گیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائر وائس مارشل عامر حیات نے حج آپریشن میں شامل ٹیموں کو کامیاب حج آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی آخری بعد از حج پرواز جمعرات کی رات آٹھ بجکر 30 منٹ پر مدینہ سے اسلام آباد پہنچی ۔