2024-25،تجارتی خسارہ9 فیصد رہا، برآمدات4.7اور ترسیلات زر میں26.6فیصد اضافہ

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )گزشتہ مالی سال2024-25میں پاکستان32ارب 10کروڑ ڈالرکی برآمدات، 58ارب40کروڑڈالر درآمدات ہوئی ہیں اس طرح تجارتی خسارہ9فیصد کےساتھ 26ارب30کروڑ ڈالر رہا، برآمدات میں 4.7 فیصد اور درآمدات میں 6.6فیصد اضافہ ہوا، ترسیلات زر 26.6فیصد اضافے کے ساتھ 38ارب30کروڑ ڈالر موصول ہوئیں ، ایف بی آر نے پورے سال میں 11740ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا اور گروتھ 26.3فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہی ، زراعت کے شعبے میں 0.6فیصد ، صنعت کے شعبے کی شرح نمو 4.8فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 2.9فیصد رہی ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 0.3فیصد سے کم ہو کر منفی 1.5فیصد رہی ، مہنگائی کی اوسط شرح 4.5فیصد ریکارڈ کی گئی ، دستاویزات کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7.6فیصد کمی ہوئی اور جولائی تا مئی کے دوران ایک ارب98کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 40.6فیصد اضافہ ہوا ، زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 16.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔