اسلام آباد(قاسم عباسی)پاکستان میں محکمہ تحفظِ نباتات (DPP) اور وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق (MONFSR) میں 4ارب روپے مالیت کی کرپشن کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں بھارت سے میتھائل برومائیڈ (MB) نامی ممنوعہ کیمیکل غیر قانونی طور پر درآمد کیا گیا۔ انڈین میتھائل برومائیڈکو جعلی اجازت ناموں پر پاکستانی سپلائی چین میں داخل ہونے دیا گیا۔یہ درآمد ایسے وقت میں کی گئی جب دونوں ملکوں کے درمیان 5 اگست 2019 سے تجارتی تعلقات منقطع ہیں۔ کراچی پورٹ پر بھارت سے آئے 64,000 کلوگرام ایم بی کے چار کنٹینرز روکے گئے جن کی مالیت تقریباً 9لاکھ60ہزار امریکی ڈالر ہے، اور ان میں سے ایک کنٹینر اپریل 2025 میں پاک بھارت فوجی کشیدگی سے صرف چار روز قبل پہنچا، جس سے قومی سلامتی کے سنگین خدشات نے جنم لیا۔ جعلی اجازت ناموں ، درآمدی ریکارڈ میں ہیر پھیر سےقومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا۔ وزارت غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ مافیا کی اجارہ داری توڑ دی ہے۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...