کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ بیٹوں کو عمران خان سے ملنے دے ،بچے اپنی صوابدید پر تحریک میں شریک ہونا چاہیں تو کوئی روک نہیں سکتا ،مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹے اپنے والد سے ملنے آئیں یا سیاسی موومنٹ میں حصہ لیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ،سنیئر رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے کہ قاسم یا سلیمان آکر جلسوں میں حصہ لیں۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جمائمہ کے ٹوئٹ سے واضح ہے کہ دونوں بچے اپنے باپ سے ملنے آرہے ہیں عمران خان سے جب میری ملاقات ہوتی تھی وہ یہی شکایت کرتے تھے کہ ہفتے میں ایک دفعہ بچوں سے بات کرنے کی اجازت ہے لیکن پھر بھی ان سے بات نہیں کروائی جارہی ہے تو اب ان کے بچے آرہے ہیں تو حکومت کو چاہیے کہ انہیں ملاقات کرنے دیں۔
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
کراچی علماءکرام نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے سزا ور جیو نیوزکی جانب سے توبہ کرنا دونوں بہتر اقدام ہیں ، علامہ...
کراچیجیو نیوز کے ترجمان کے مطابق غلطی کا احساس ہوتے ہی متعلقہ مواد فوری ہٹایا گیا اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے...
اسلام آ باد پیمرا اتھارٹی نے جیو نیوز کی بندش اور مذہبی تصویر کشی کی بابت حتمی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 27جون...
کوئٹہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے حالات واقعی ٹھیک ہیں تو...
اسلام آباد گریڈ 21 سے 22میں ترقی کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان...
انصار عباسیاسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پارٹی بانی عمران خان اور ان کی بہن...