اداکارہ نوشین شاہ کی ’ ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں شرکت، قہقہوں کا طوفان،آج شب جیونیوز پر

11 جولائی ، 2025

کراچی (جنگ نیوز) معروف اداکارہ نوشین شاہ نے جیو نیوز کے مقبول شو ’’ہنسنا منع ہے‘‘ میں بھرپور شرکت کی، جس میں قہقہوں کی گونج، دلچسپ سوال و جواب اور مزاح سے بھرپور گیمز نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی کی شوخی اور برجستہ جملوں نے محفل کو مزید رنگین بنا دیا، جبکہ حاضرین میں موجود نوجوانوں نے بھی نوشین شاہ سے دلچسپ سوالات کیے جن کے اُنہوں نے ہنسی مذاق سے بھرپور جوابات دیئے۔