فیض آ باد احتجاج کیس،وزیر اعلیٰ KPبدستوراشتہاری ،وارنٹ گرفتاری برقرار

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضری پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کا سٹیٹس برقرار رکھا ، عدالت نے تھا نہ آئی نائن میں درج اس مقدمے میں سابق وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی، عدالت نے مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کر دی۔ قبل ازیں دوران سماعت کمرہ عدالت میں موجود ملزمان فیصل جاوید ، واثق قیوم و دیگرکی حاضری لگائی گئی۔