پوسٹ آفس کی نجکاری کی جائے، رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے فیز فور پر کام شروع کردیا ،کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں فیز فور کیلئے سفارشات کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جو کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں کو ان کی رائے کیلئے بھیج دیا ہے۔ یہ ڈرافٹ منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ میں پیش کیا جا ئے گا۔ کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکرٹری نے پاکستان پوسٹ آفس کے بارے میں سفارشات کاڈرافٹ وزارت مواصلات کو ارسال کیا ہے ۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کو ضروری قرار دینے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور اسے نجکاری کی فیز ون کی فہرست میں شامل کیا جا ئے جو 31دسمبر2025کی ہے۔ کمیٹی نے رائے دی ہے کہ یہ ادارہ بھاری نقصان کا با عث ہے ۔