26 معطل ارکان کیخلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی شروع، اسپیکر چیمبر میں آج سے ذاتی سماعت

11 جولائی ، 2025

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے 26 معطل ارکان کے خلاف آئینی ریفرنسز پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،اسپیکر چیمبر میں آج سے ذاتی سماعت،ملک محمد احمد نے کہا کہ تمام ریفرنسز پر کارروائی مکمل غیر جانبداری اور آئینی اصولوں کی روشنی میں کی جائے گی،30روز میں فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق، یہ ریفرنسز آئین پاکستان کے آرٹیکل 63(2) کو آرٹیکل 113 کے ساتھ ملا کر دائر کیے گئے ہیں، جن میں متعلقہ ارکان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی کو یہ ریفرنسز باقاعدہ طور پر موصول ہو چکے ہیں، جن پر آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف کارروائی کی جا رہی ہے۔