پی ٹی اے سے رجسٹرڈ وی پی این سروس پروائیڈرز کی تعداد 8 ہوگئی

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 8 وی پی این سروس پروائیڈرز رجسٹرڈ کرلئے ، ان میں سے چار وی پی این سروس پروائیڈرز کو آپریشنز شروع کرنے کی اجازت مل گئی ، پی ٹی اے کے مطابق اتھارٹی کو اب تک 9 وی پی این سروس پروائیڈرز کی درخواستیں موصول ہوئیں۔