پاور سیکٹر کی مایوس کن کارکردگی؛ صارفین پر سیکڑوں ارب روپے کا اضافی بوجھ

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نیوز ایجنسی)ملک میں پاور سیکٹر کے اداروں کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سیکڑوں ارب روپے کا اضافی بوجھ صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے،گڈو پاور پلانٹ کی بندش سے 116 ارب اور نیلم جہلم کی بندش سے ایک سال میں 35 ارب کا نقصان ہو۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے رکن رفیق احمد شیخ نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے میں اضافی نوٹ دیا ہے، جس کے مطابق قابل حل مسائل کی نشاندہی کے باوجود نظام میں بہتری نہیں لائی جا رہی۔