زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے

11 جولائی ، 2025

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے زر مبادلہ ذخائر ایک ارب 77کروڑ 40لاکھ ڈالر کے اضافے سے 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔