حکومت نے سیاست کی اجازت دی ہے انتشار کی نہیں،طلال چوہدری

11 جولائی ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سیاست کی اجازت ہے انتشار کی نہیں ہے کوئی انتشار پھیلانے آئے گا تو چھبیس نومبر سے زیادہ سختی سے پیش آئیں گے ۔میزبان محمد جنیدنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مقام اور تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن احتجاج میں ان کے بیٹوں کی شمولیت کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنے آچکے ہیں۔ ن لیگ کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے پہلے پاکستان نہیں آئے اب پاکستان آنے کا خیال کیوں آیا ۔ اچھی بات ہے عمران خان کے بچے آرہے ہیں جبکہ وہ کئی دفعہ لوگوں کے بچوں کو اپنے کیریئر کے لیے استعمال کرچکے ہیں اور کئی بچے اپنی جان سے جا چکے ہیں کئی اپنا کیریئر تباہ کر بیٹھے ہیں۔