اسلام آباد( رپورٹ ، تنویر ہاشمی )گزشتہ مالی سال2024-25میں پاکستان 32 ارب 10 کروڑ ڈالر کی برآمدات، 58ارب40کروڑ ڈالر درآمدات ہوئی ہیں اس طرح تجارتی خسارہ9فیصد کےساتھ 26ارب30کروڑ ڈالر رہا، برآمدات میں 4.7فیصد اور درآمدات میں 6.6فیصد اضافہ ہوا، ترسیلات زر 26.6فیصد اضافے کے ساتھ 38ارب30کروڑ ڈالر موصول ہوئیں ، ایف بی آر نے پورے سال میں 11740ارب روپے کا ٹیکس ریونیو جمع کیا اور گروتھ 26.3فیصد ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.7فیصد رہی ، زراعت کے شعبے میں 0.6فیصد ، صنعت کے شعبے کی شرح نمو 4.8فیصد اور خدمات کے شعبے کی شرح نمو 2.9فیصد رہی ، لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 0.3فیصد سے کم ہو کر منفی 1.5فیصد رہی ، مہنگائی کی اوسط شرح 4.5فیصد ریکارڈ کی گئی ، دستاویزات کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 7.6فیصد کمی ہوئی اور جولائی تا مئی کے دوران ایک ارب98کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ، نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 40.6فیصد اضافہ ہوا ، زرعی شعبے کو قرضوں کی فراہمی میں 16.6فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...