حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ پارٹی کاتھا، واپس لے سکتی ہے،یوسف گیلانی

11 جولائی ، 2025

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹڈاپ اسکینڈل کیس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات میں بری کردیا۔یوسف رضا گیلانی کی زیر دفعہ 265-Kکے تحت بریت کی درخواستیں منظور کی گئیں۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، یوسف رضا گیلانی کو مقدمات سے بری کیا جائے۔یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی سال سے ان مقدمات کا سامنا کررہا ہوں، آج مجھے کچھ مقدمات سے بری کردیا گیا ہے، ہم اس وقت حکومت میں ہیں اور نہ میں اسکا ترجمان ہوں۔انہوں نے کہا کہ بارہ برس سے کیس چل رہا تھاجو پہلے طالبہ تھیں آج بطور پراسیکیوٹر پیش ہوئیں۔انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے۔