کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سے پنجاب آنے والی کوچ کو مسلح افراد نے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر 10مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کر لیا ۔ ان میں سے رات گئے 9 افراد کی لاشیں فورسز کو پہاڑی علاقے سے مل گئیں جبکہ ایک شخص کو مسلح افراد نے چھوڑ دیا ۔ کمشنر لورالائی ڈویژن سعادت حسین نے بتایا کہ ملنے والی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نےکوچ پر حملہ کیا سیکورٹی فورسز نے فوری اور بھرپور رسپانس دیا ۔ مسافروں کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پنجاب جانے والی کوچ کو درجنوں مسلح افراد نے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب روک کر مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کئے 12 مسافروں جن کے شناختی کارڈ پنجاب کے تھے کو کوچ سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ جمعرات کی شام کوچ جب ڈب سرہ ڈھاکہ کے قریب پہنچی تو مسلح افراد نے سڑک بلاک کر کے کوچ کو روکا اور اندر جا کر تمام مسافروں کے شناختی کارڈ چیک کیے اور جن مسافروں کے شناختی کارڈ پنجاب کے تھے انہیں کوچ سے اتارکر لے گئے۔ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کی بلوچستان کے علاقے سرڈھاکہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سفاکانہ کارروائی کارروائی کی ہے اور بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد 9 بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...