لودھراں(رجب علی مرزا سے) ژوب میں بس کے مسافر اغوا ،اغوا کئے گئے افراد میں سے دو کا تعلق لودھراں کی تحصیل دنیاپور سے ہے ذرائع کے مطابق اغوا کاروں نے 9 مسافروں کو قتل کردیا ، جاں بحق مسافروں کی میتوں کو رات گئے رکھنی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اغوا کیے گے مسافروں میں لودھراں کی تحصیل دنیاپور کے رہائشی عثمان طور اورجابر طور دونوں سگے بھائی ہیں دونوں بھائی روزگار کے سلسلے میں عرصہ دراز سے کوئٹہ میں مقیم تھے دونوں بھائی اپنے والد کی وفات پر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گھر آرہے تھے والد کی صبح 9 بجے نماز جنازہ ہے اغوا کی اطلاع ملتے ہی مغویان عثمان اور جابر کے گھر میں کہرام مچ گیا دونوں بھائیوں کے اغوا کی اطلاعات شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ، عثمان اور جابر کے بھائی کے مطابق انہیں اطلاع ملی ہے کہ مبینہ طور پر ان کے بھائیوں کو شہید کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...