واشنگٹن (نیوزڈیسک )دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمت نئی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار ڈالرسے بڑھ گئی جس کے بعد معاشی تجزیہ کاروں نے مستقبل میں اس کی قیمت میں مزید اضافے کی پیش گوئی شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بٹ کوائن کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 97 امریکی ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔بٹ کوائن کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے معاشی تجزیہ کاروں نے پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے مستقبل میں اس کی قیمت میں مزید اضافی ہونا یقینی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی کی بڑھتی ہوئی قبولیت اور بڑے مالیاتی اداروں کی دلچسپی کا نتیجہ ہے۔کرپٹو ماہر اور ملک روڈ کے شریک بانی کائل ریڈ ہیڈ نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ملاقات ڈیڑھ لاکھ ڈالرہوگی۔ انہوں نے جون کے آخر میں بٹ کوائن کی بلش کپ اینڈ ہینڈل فارمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تکنیکی پیٹرن بٹ کوائن کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں...
لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاہے کہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہیں، تب تک کوئی...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے اورجسٹس محمد علی مظہر...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی...
کراچی میئرنیویارک ظہران ممدانی کا کہنا ہے نیتن یاہو کا اصل مقام ہیگ ہے، ستمبر میں گرفتاری کا امکان برقرار،...
مظفر آباد آزاد کشمیر کے آئی جی پی کا ’ریاست مخالف عناصر‘ سے مذاکرات کا مطالبہ مسترد، پولیس اہلکاروں کے...