وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپو میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور روسی وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کوالالمپور میں جاری 32 ویں آسیان ریجنل فورم ( اے آر ایف) وزارتی اجلاس کے موقع پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک روس دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان کے مطابق اس موقع پر اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔