اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی رجسٹریشن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 8 وی پی این سروس پروائیڈرز رجسٹرڈ کرلئے ، ان میں سے چار وی پی این سروس پروائیڈرز کو آپریشنز شروع کرنے کی اجازت مل گئی ، پی ٹی اے کے مطابق اتھارٹی کو اب تک 9 وی پی این سروس پروائیڈرز کی درخواستیں موصول ہوئیں، وی پی این سروس فراہم کرنیوالوں کی رجسٹریشن جاری ہے، رجسٹریشن کی خاص تعداد کا ہدف مقرر نہیں کیا گیا، وی پی این سے متعلق تمام سرگرمیاں ریگولیٹری فریم ورک کے اندر رہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی اینز سے متعلق اقدامات موجودہ پالیسی ہدایات کے مطابق اٹھائے جائیں گے، ای پی اے کے مطابق رجسٹریشن کے ذریعے وی پی این سروس پروائیڈرز کے حقوق کا تحفظ ہوگا، رجسٹریشن سے اس شعبے کو ترقی ملے گی، رجسٹریشن سے صارفین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...