اسلام آباد (فاروق اقدس) سعودی عرب اور پاکستان میں قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا، کوشش کی جا رہی ہے کہ مختلف جرائم میں جونی دس سال کی سزا کاٹ رہے ہیں وہ اپنی بقیہ قید اپنے ملک میں پوری کریں تاکہ انہیں اپنے عزیزو اقارب سے ملاقات کے مواقع حاصل ہو سکیں۔ اس حوالے سے نتیجہ خیز پیشرفت ہوئی ہے۔ یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مجموعی طور پر سعودی عرب کے 6دورے کئے ہیں اور ہر دورے میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونیوالی ملاقات کے دوران سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات اور روزگار کے حوالے سے مواقعوں کی بات کی۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے متعلقہ ملک کے علاوہ جیلوں میں سزا پانے والے قیدیوں کے واقعات اور حالات جاننے کیلئے مسلسل رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تعلقات کے ساتھ ساتھ معاشی تعلقات میں بھی تسلسل کے ساتھ پیشرفت ہونی چاہئے کیونکہ سیاسی تعلقات بھی اسی صورت میں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں جب معاشی رابطے مستحکم ہوں۔
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...
مظفرآبادچیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں الیکشن بروقت ہوں گے، تمام...
اسلام آباد کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتے سوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے ،مولانا فضل الرحمن نے اپنا مقدمہ...
دبئی پاکستان کے سفارت خانے ابوظبی نے اعلان کیا ہے کہ 20جولائی 2026 سے تکنیکی اور انتظامی وجوہات کے باعث ای...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو 300 ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
کراچی عرب میڈیا نے اسرائیلی ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای...
اسلام آباد جے یو آئی کا وکلا کنونشن جاری، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا اظہارِ لاتعلقی،اسلام...