بیورو کریسی تقرر و تبادلے؛عمران مشال ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور تعینات

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیے ۔ ریلویز گروپ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ عمران مشال کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور تعینات کیا گیا ۔ سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر اظہر جاویدکو تبدیل کرکے ایف آئی اے میں تعینات کیاگیا ۔اسلامک انٹر نیشنل یو نیو رسٹی اسلام آ باد کی گریڈ 17کی لیکچرار ڈاکٹر بی بی امینہ کو تبدیل کرکے وزارت قومی ورثہ و ثقافت کے ذیلی ادارے اکادمی ادبیات میں ڈیپوٹیشن پر تین سال کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ۔محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کے گریڈ 17کےاسسٹنٹ سائل سروے ریسرچ افسر خیر اللہ کو تبدیل کرکےوزارت موسمیاتی تبدیلی کے ذیلی ادارے پاک ایپا میں بطور کیمسٹ تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ۔