مختلف علاقوں میں بارش، آندھی اور شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری

11 جولائی ، 2025

اسلام آ باد( نیوز رپورٹر) این ڈی ایم اے نے اگلے 12 گھنٹوں کے دورن ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، آندھی، طوفان اور شمالی علاقہ جات میں GLOF کا الرٹ جاری کردیا۔ تر جمان کے مطا بق پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور ممکنہ بارشوں کے باعث گلیشیائی علاقوں میں GLOF کا خطرہ بڑھ گیا،ہنزہ، شگر، گانچھے اور چترال کے دریاؤں کے قریب رہائشی محتاط رہیں۔این ڈی ایم اے نے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا، جی بی ڈی ایم اے، اور ڈی ڈی ایم اے کو حساس علاقوں کی نگرانی کی ہدایت دے دی۔اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول میانولی، خوشاب، فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال،ملتان، بہاولنگر کے ملحقہ علاقوں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے، جس کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔