مخصوص نشستوں کیلئےثمرہارون بلورسمیت ن لیگ کی 4 خواتین امیدوار نامزد

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے 4 خواتین نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے کوٹے پر 4خواتین نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق نرگس علی، سیدہ سونیا حسین، ثمرہارون بلور اور سعیدہ جمشید نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔