نیویارک (تجزیہ:عظیم ایم میاں)صدر ٹرمپ اور عالمی امن کے اعلانات، پیوٹن پر بس چلا نہ نیتن یاہو پر،داخلی سطح پر ریپبلکن میں بے چینی، مالی کٹوتیاں، مہنگائی اور ایلن مسک؟ کیا معاملات مڈ ٹرم انتخابات کی طرف بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ امریکا کو دوبارہ ’’گریٹ‘‘ بنانے (M.A.G.A)کے عزم اور نعرے والی کیپ پہن کر خود کودنیا میں امن قائم کرنے کی حمایت پر مبنی اقدامات اور اعلانات میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔ اسرائیلی و زیراعظم تین بار ووائٹ ہائوس آکر ٹرمپ سے ملاقات و مذاکرات بھی کرچکے اور فون پر بھی ٹرمپ ، نیتن یاہو گفتگو بھی دنیا کے ریکارڈ پر ہے لیکن تادم تحریر غزہ میں امن تو دور کی بات جنگ بندی بھی نہیں ہوسکی۔ صدر ٹرمپ اب بھی غزہ میں جنگ بندی اور معاہدہ ہونے کی امید دلارہے ہیں لیکن نیتن یاہو کے تیسرے دورہ وائٹ ہائوس کے بعد بھی غزہ اور ہر روز نہتے بھوکے او ر غذا کی تلاش میں لائن میں کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری جاری ہے۔ صاف ظاہر ہے نیتن یاہو صاف طور پر یا تو ٹرمپ کی بات ماننے سے بچ کر واپس نکل گئے یا پھر یہ طے پاگیا کہ ٹرمپ ہر روز غزہ میں امن کی امید دلاتے رہے اور نیتن یاہو اپنا مشن مکمل کرتے رہیں اورغزہ میں مکمل تباہی اور قبرستان جیسی خاموشی ہونے کوامن کا نام دیدیا جائے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...