اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے فیز فور پر کام شروع کردیا ،کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں فیز فور کیلئے سفارشات کا ڈرافٹ تیار کیا گیا ہے جو کمیٹی نے متعلقہ وزارتوں کو ان کی رائے کیلئے بھیج دیا ہے۔ یہ ڈرافٹ منظوری کیلئے وفاقی کا بینہ میں پیش کیا جا ئے گا۔ کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے جوائنٹ سیکرٹری نے پاکستان پوسٹ آفس کے بارے میں سفارشات کاڈرافٹ وزارت مواصلات کو ارسال کیا ہے ۔ رائٹ سائزنگ کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ پاکستان پوسٹ آفس کو ضروری قرار دینے کے فیصلہ پر نظر ثانی کی جائے اور اسے نجکاری کی فیز ون کی فہرست میں شامل کیا جا ئے جو 31دسمبر2025کی ہے۔ کمیٹی نے رائے دی ہے کہ یہ ادارہ بھاری نقصان کا با عث ہے ، اس ادارے میں کمرشل صلاحیت ہے مگر سر کاری شعبہ میں نہیں ،اربوں کے نقصان کےباوجود یہ ادارہ مفت کمیونٹی سروسز دے رہا ہے،وزارت مواصلات نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کے اجلاس میں رائے دی تھی کہ پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کو بر قرار( Retain) رکھا جا ئے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ ڈاک بر صغیر کے قدیم ترین محکوں میں سے ایک ہے۔ 1947میں اس کا نام ڈیپارٹمنٹ آف پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف تھا، محکمہ داک کے13ہزار پوسٹ آفس ہیں۔ پوسٹ آفس دو کروڑ افردا کو سروس ڈیلوری فراہم کررہا ہے،ان خدمات میں سیونگ زبینک‘ پوسٹل لائف انشورنس‘ ٹیکس جمع کرنا‘ بجلی،گیس اور پانی کے بل جمع کرنا‘ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارے (ccose) نے اسے ضروری ( Essential) قرار دیا اس وقت پوسٹ آفس کے افسران کی تعداد593اور ملازمین کی تعداد21430ہے۔ منظور شدہ آسامیاں افسروں کی 790اور ملازمین کی23635ہیں۔بجٹ 21 ارب 40 کروڑ روپے ہے،ریونیو نو ارب روپے ہے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...