اسرائیل کیساتھ جنگ کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں

11 جولائی ، 2025

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) ایران،اسرائیل جنگ کےباوجودجون میں پاکستان کی ایران سے درآمدات جاری رہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق جون2025میں پاکستان کی ایران سےدرآمدات 6 کروڑ60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ گذشتہ مالی سال پاکستان کا ایران سے درآمدات پر انحصار میں مزید اضافہ ہو۔مالی سال 2024۔25 میں ایران سے درآمدات میں 18 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جولائی 2024 تا جون 2025 میں ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں۔ مالی سال 2023۔24 میں ایران سے درآمدات کا حجم ایک ارب3 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا۔اس سےقبل مسلسل 3 مالی سال ایران کے لیےپاکستانی برآمدات صفر رہیں تھیں۔ امریکی پابندیوں کےباعث بینکنگ چینلزکا نہ ہونا برآمدات صفررہنے کی بڑی وجہ تھی۔پاکستان اور ایران نے گذشتہ سال دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔