فیروز والہ، دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے نوجوان کو قتل کردیا

15 جولائی ، 2025

فیروزوالہ(نامہ نگار)برج اٹاری دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان کوقتل کردیا،ڈکیتی کا واقعہ برج اٹاری شرقپور روڑ پر ایک پینٹ شاپ میں پیش آیا جہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے پینٹ کی دکان میں خریداری کی غرض سے داخل ہو کر گن پوائنٹ پر دکان میں موجود افراد کو یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش کی اسی دوران دکان میں موجود ورکر نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دکان میں موجود 25 سالہ عامر ولد مشتاق جو کہ ملتان کا رہائشی تھا زخمی ہوگیا جو بعد ازاں دم توڑ گیا اور ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔