چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مصری شاہ گھر میں 5 کا ڈاکہ، سندر میں دکاندار سے 2 لاکھ لوٹ لئے

15 جولائی ، 2025

لاہورٟکر ائم رپو رٹر) لاہور شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شاہ میں افضل سے5 کےگھر5 لاکھ10ہزار روپے اور موبائل فون,سندر میں احمد کمال کی دوکان سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون,فیکٹری ایریا میں ثنااللہ سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون,گلشن اقبال میں دانش سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون،شادمان میں طاہر سے50 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.گڑھی شاہو اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں جبکہ جوہر ٹاون کوٹ لکھپت اور موچی گیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔