جاتی امراء میں تعینات ٹیلی فون آپریٹرپراسرار طور پر جاں بحق

15 جولائی ، 2025

لاہورٟ(کر ائم رپورٹر)جاتی امرائ میں تعینات ٹیلی فون آپریٹرپراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلی فون آپریٹر ناصر عنایت کرسی پر مردہ حالت میں پایا گیا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی،متوفی سیکرٹریٹ کا ملازم اور سی ایم ہاوس تعینات تھا۔پولیس حکام کے مطابق شبہ ہے کہ ناصر ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہوا ہے تاہم اصل حقائق ڈاکٹر کی رپورٹ سے معلوم ہونگے جس کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل۔میں لائی جائے گی۔