لاہور (نیوزرپورٹر) اے این ایف نے مختلف شہروں سے3 خواتین سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار افراد کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیااینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ملک بھر میں 9 کارروائیوں میں 98 لاکھ 29 ہزارروپےسے زائد مالیت کی 65.278 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔پشاورمیں یونیورسٹی روڈ پر کالج کےقریب گاڑی سے3 کلوہیروئن ضبط کر کے ملزم گرفتار کیا گیا، پشاورمیں ہی یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو چرس پکڑی گئی، فیصل آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 1.378 کلو آئس برآمد کرکے ملزم گرفتار کیا گیا، وارسک روڈ پشاور میں کوریئرآفس سے گجرات اور کراچی بھیجے جانے والے پارسلزسے1.8 کلوچرس ضبط کی گئی۔کراچی میں سہراب گوٹھ بس سٹینڈ کےقریب 2خواتین کےقبضے سے12کلو چرس اور جامشورو ٹول پلازہ کےقریب مسافر بس میں سوارخاتون کے قبضے سے 12 کلوچرس برآمد کرکے تینوں خواتین کو گرفتار کیا گیا۔لاہور میں شالیمارباغ کے قریب موٹرسائیکل سوارملزم کے قبضے سے13.20 کلوچرس اور6 کلوافیون برآمد، کراچی کی ہجرت کالونی کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 12 کلو چرس برآمد کی گئی۔اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ پر مسافر بس میں سوار ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس ضبط کی گئی۔
لاہور ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہا والے...
لاہور فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین شفیق احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے ایس پی...
لاہور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چھ...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر...
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے زیرِ اہتمام فائنل ایئر...
لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے طویل دہائی کے بعد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا پروگرام دوبارہ فعال کر دیا ہے...
لاہور والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون اور...
لاہور پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت...