سٹی کوتوالی ،CCD کامبینہ پولیس مقابلہ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

15 جولائی ، 2025

لاہورٟ(کر ائم رپو رٹر )سی سی ڈی سٹی کوتوالی پولیس اور ڈاکووں کے درمیان بادامی باغ میں فائرنگ کا تبادلہ گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کرنے والا ملزم عرفان مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے ترجمان۔کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈی ایس پی دانش اصف رانجھا اور ان کی ٹیم انسپکٹر غلام باری کو ملزم عرفان مسیح اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پارٹی سے بچنے کے لیے سیدھی فائرنگ کی فائرنگ کے دوران ایک ملزم عرفان مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ گیا ہلاک ہونے والا ملزم لاہور، فیصل اباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ منڈی بہاولدین قصور گجرات ننکانہ صاحب اوکاڑا دیپال پور ساہیوال سمیت دیگر اضلا میں وارداتیں کر کے لاہور آیا تھا اور یہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو کے ساتھی حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔