کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کراچی میں پریس کانفرنس میں خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے اور ہر سوال کا جواب اعتماد کے ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان اور کوچ کے ساتھ سسٹم میں بھی تسلسل ہونا چاہیے، ایک دو ماہ سے کچھ ثابت نہیں ہوتا ۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں دبئی میں پی ایس ایل کے دوران اے بی ڈی ویلیئرز نے مشورہ دیا کہ صرف اس پر توجہ دو، جو آپ کوکنٹرول میں ہو ، اس مشورے نے مجھے کافی تبدیل کیا ، میں پہلے جو چیز کنٹرول میں نہ ہوتی اس پر بھی کافی پریشان ہوتا تھا ۔ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے ٹیم میں بابر اعظم کو ہیرو اور حسن علی کو ولن کہا تھا۔ بابر کی ہیروئن کون ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ یہ جواب بابر اعظم ہی دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں سوچتا کہ آگے کی سیریز میں کپتان ہوں گا یا نہیں، میرا فوکس جو سامنے ہوتا ہے اس پر ہوتا ہے ۔ یہ دیکھنا ہے کہ اپنے پلیئرز سے بہترین کارکردگی کیسے لینا ہے ۔
لاہور ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہا والے...
لاہور فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین شفیق احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے ایس پی...
لاہور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چھ...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر...
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے زیرِ اہتمام فائنل ایئر...
لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے طویل دہائی کے بعد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا پروگرام دوبارہ فعال کر دیا ہے...
لاہور والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون اور...
لاہور پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت...