ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئے

15 جولائی ، 2025

لاہور (نیوزرپورٹر)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کے لیے برطانیہ روانہ ہوگئے۔ارشد ندیم اپنے کوچ سلمان اقبال بٹ کے ساتھ گیارہ اگست تک لندن میں ٹریننگ کریں گے۔ ارشد ندیم پنڈلی میں کھنچاؤ کے بعد پولینڈ میں بارہ سے سولہ اگست تک ہونے والی ڈائمنڈ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔