کراچی(اسٹاف رپورٹر) لارڈز میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف تیسرا ٹیسٹ اعصاب شکن مقابلے کے بعد 22 رنز سے جیت کرسیریز میں2-1 کی برتری حاصل کرلی۔ شعیب بشیر نے بائیں ہاتھ کی فریکچر انگلی کے باوجود بولنگ کی اور محمد سراج کو نا قابل یقین انداز میں بولڈ کرکےبھارتی امیدیں چکناچور کردیں ۔ پیر کو تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن 193رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 170رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ آخری دو بیٹرز نے35 اوورز مزاحمت کی۔ رویندرا جڈیجا کی 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز بھی کام نہ آسکی ۔ جڈیجا نے نتیش کمار ریڈی کے ساتھ91 گیندوں پر30 جبکہ جسپریت بمراہ کے سا تھ 132 گیندوں پر35 رنز کی شراکت قائم کی۔ آخری دن انگلش ٹیم کو بین اسٹوکس نے کے ایل راہول کی اہم وکٹ دلوائی۔ انہوں نے 39رنز بنائے۔ پنت کو9 رنز پر آرچر نے بولڈ کیا۔ نتیش کمار ریڈی نے53گیندوں پر13 اور بمراہ نے54 گیندوں پرپانچ رنز بنائے۔ بین اسٹوکس اور جوفرا آرچر نے تین، تین جبکہ کارس نے دو وکٹ حاصل کئے۔
لاہور ریسکیو حکام کے مطابق تین بچے بند روڈ کے قریب پل عبور کر رہے تھے کہ اس دوران دو بچے پھسل کر تیز بہا والے...
لاہور فیروز پور روڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین شفیق احمد بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے ایس پی...
لاہور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے رواں سال کے پہلے چھ...
لاہور شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر...
لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے سکول آف ڈیزائن اینڈ ٹیکسٹائلز کے زیرِ اہتمام فائنل ایئر...
لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ امراضِ چشم نے طویل دہائی کے بعد قرنیہ ٹرانسپلانٹ کا پروگرام دوبارہ فعال کر دیا ہے...
لاہور والٹن روڈ پر شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے خاتون پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی۔ متاثرہ خاتون اور...
لاہور پنجاب پولیس میں جزا و سزا کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت...