اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آسان اورقومی زبان اردو میں ٹیکس گوشوارے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ انہیں بھرنے کے عمل میں مدد کیلئے ہیلپ لائن قائم کی جائے‘ ڈیجیٹل انوائسنگ کا بھی اردو میں اجرا اور ٹیکس اصلاحات میں عام آدمی کی سہولت پر توجہ مرکوز کی جائے‘ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے ملکی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے‘حکومت کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب آدمی پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہے‘تمام ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کو بھی ڈیجیٹل نظام کے دائرہ کار میں لایا جائے‘ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات (ایس ایم ایز) کے لیے ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے مراحل کو آسان بنایا جائے‘ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن، مصنوعی ذہانت پر مبنی نظام کے اطلاق اور دیگر اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی تمام اصلاحات کی شفافیت کیلئے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے،عوام کی سہولت کیلئے ٹیکس گوشواروں کو ڈیجیٹل، مختصر اور مرکزی ڈیٹابیس سے منسلک کرکے آسان ترین بنا دیا گیا ہے‘نئے آسان ٹیکس گوشواروں سے تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ مستفید ہوگا‘ ٹیکس گوشواروں (ریٹرنز) کی آسانی کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ نئے نظام کے تحت گوشوارے جمع کروائیں۔حکومت کی اولین ترجیحات میں ٹیکس بیس کا اضافہ اور غریب آدمی پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید کمی شامل ہے‘ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس اسیسمنٹ کے نظام کا اطلاق بڑی کامیابی ہے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...