لاہور،حیدرآباد،پشاور،کوئٹہ(نیوز رپورٹر،خبر نگار ، نمائندگان جنگ)پنجاب، سندھ اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی، مختلف واقعات اور حادثات میں19افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 26 جون سے 14 جولائی تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 111 افراد جاں بحق جبکہ 212 افراد زخمی ہوئے، سب سے زیادہ ہلاکتیں کرنٹ لگنے سے ہوئیں جبکہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ پنجاب میں ہوا۔پنجاب میں آج بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 40 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے، خیبرپختونخوا میں 37 افراد جاں بحق اور 55 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 37 زخمی ہوئے، بلوچستان میں 16 افراد جاں بحق اور زخمیوں کی تعداد صفر جبکہ آزاد کشمیر میں 1 فرد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، مجموعی طور پر 463 گھروں، 9 پلوں کو نقصان پہنچا، بارشوں میں117 مویشی بہہ گئے، ملک بھر میں 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، خیبرپختونخوا میں طورغر، چترال اور کوہستان کی سڑکیں متاثر ہوئیں جبکہ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں 4 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز بھی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ،پیر کے روز ہونے والی بارش سے متعدد نشیبی علاقے ڈوب گئے،درجنوں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل رہی ، جس سے نظام زندگی بھی مفلوج ہو گیا،چھتیں،آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔اوکاڑہ حویلی لکھا کے نواحی گاؤں چرا مانیکا میں آسمانی بجلی گرنے سے کھیتوں میں کام کرتے بہن بھائی امانت اور انعم بی بی جاں بحق ہوگئے۔ منچن آباد میں شدید بارش سے مدرسہ کی چھت گرگئی، 2طالب علم شہید جبکہ معلم سمیت 12 طلباء شدید زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...