اسلام آباد/لاہور(تنویر ہاشمی/آصف محمود بٹ ) پاکستان اور برطانیہ نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے مشترکہ بزنس ایڈوائزری کونسل کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم پائیدار معاشی مواقع پیدا کر سکتے ہیں،جام کمال خان ،کاروبارکیلئے نئے مواقع پیدا ہونگے،برطانوی وزیرڈگلس الیگزینڈر، یہ اعلان لندن میں منعقد ہونے والے پہلے پاک برطانیہ تجارتی ڈائیلاگ کے موقع پر کیا گیا جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور پالیسی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔اس اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت برطانوی وزیر برائے تجارتی پالیسی اور معاشی تحفظ، ڈگلس الیگزینڈر اور پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے کی۔ فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہر سال وزارتی سطح پر اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ کاروباری مواقع کو فروغ دیا جا سکے، باہمی تجارت میں رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کی جا سکیں۔نئی قائم کردہ بزنس ایڈوائزری کونسل ایک اسٹریٹجک مشاورتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، جس میں دونوں ملکوں کے سرکاری حکام اور نجی شعبے کے سینئر کاروباری رہنما شامل ہوں گے۔ یہ کونسل تجارتی پالیسی پر مشورے فراہم کرے گی، نجی مشاورت کے لیے ایک محفوظ فورم مہیا کرے گی، اور مارکیٹ تک رسائی میں درپیش رکاوٹوں کے حل اور عالمی سطح کی بہترین کاروباری حکمتِ عملیوں کے تبادلے میں مدد دے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر ڈگلس الیگزینڈر نے کہا کہ آج کا ڈائیلاگ پاکستان کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...