اسلام آباد(ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے غیر قانونی بھرتیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے سابق چیئرمین غلام محمد علی اور سابق ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ اخلاق ملک کو گرفتارکر لیا گیا ، ملزمان نے پی اے آر سی کی 164 منظور شدہ آسامیوں پر 332 افراد کو غیر قانونی طریقہ سے بھرتی کیا ، کروڑوں کی مبینہ کرپشن کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، ملزمان کو آج عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، مقدمے میں چئیرمین سمیت پی اے آر سی کے 19 سائنسدان اور اعلیٰ افسر نامزد ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ چئیرمین ڈاکٹر جی ایم علی کو زرعی شعبے میں اعلی کارکردگی پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، گزشتہ ماہ وفاقی وزیر نے چئیرمین آفس کو تالا لگا کر سیل کروایا تھا جسے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ڈی سیل کیا گیا تھا ، ڈاکٹر غلام محمد علی کو انکی خدمات کے اعتراف میں کورین حکومت نے سب سے اعلی صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا تھا، پبلک اکاونٹس کمیٹی نے چئئرمین کے خلاف بھرتیوں پر آڈٹ اعتراضات کو ایف آئی اے کے سپرد کیا تھا۔
اسلام آباد ڈیجیٹل اکانومی میں نیا سنگ میل عبور کرلیاگیا۔پاکستانی فری لانسرز نے تاریخ رقم کرلی۔پاکستانی فری...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
لاہور آ ئند ہ مالی سال کے بجٹ میں پنجاب میں ایف بی آر کی طرز پر ایک ادارہ بنائیں گے جہاں تمام ٹیکسز کو یکجا...
انصار عباسیاسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آ باد پاکستان کی بیرونی فنڈنگ میں11 ماہ کے دوران 76 فیصد کااضافہ ہوگیا۔ جولائی 2025 تا مئی 2026 میں 12ارب11...
کراچی بلومبرگ کا شائع کردہ ایران امریکی معاہدے کا متن غلط اور نامکمل قرار، ایرانی ذرائع کا کہنا ہے مغربی...