صدر ٹرمپ کی امریکا کو غیرقانونی امیگرینٹس سے کلین کرنے کی تیاریاں

15 جولائی ، 2025

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی کانگریس سے نئے قانون اور مالی اخراجات کے بل کی منظوری اور صدر ٹرمپ کے دستخط سے انہیں امریکی قانون کے طور پر نفاذ کی صورتحال نے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کو امیگریشن کےبارے میں اپنے منصوبوں پر عمل کرنے کیلئے با اعتماد اور با اختیار کردیا ہے۔ امریکی اخبار (نیویارک ٹائمز) کی ایک رپورٹ کےمطابق غیر قانونی امیگرنٹس کو ڈی پورٹ کرنے کے لئے ایک تاریخی ایکشن ہوگا جس کے لئے امریکا بھر میں نئی جیلوں کی تعمیر کے علاوہ جیلوں کے نظام کیلئے نجی کنٹریکٹرز سے معاہدے بھی کئے جارہے ہیں جہاں گرفتار کئے گئے غیر قانونی امیگرنٹس کو تحویل میں رکھا جا سکے گا تا کہ عدالتی کارروائی اور قانونی معاملات کے دوران امیگرنٹس کوان جیلوں میںرکھا جاسکے جن میں ایک نئی جیل ریاست فلوریڈا کے پانی میں گھرے ہوئے ایسے علاقے میں تعمیر کی گئی ہے کہ جہاں چاروں طرف خطرناک مگر مچھ پھیلے ہوئے ہیں اور فرار کی کوشش کرنے والوں کا استقبال کریں گے۔