سڑکوں پر دھمال کے بجائے PTIقانونی راستہ اختیار کرے،مصدق ملک

15 جولائی ، 2025

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ʼʼکیپٹل ٹاکʼʼ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سڑکوں پر دھمال کے بجائے تحریک انصاف قانونی راستہ اختیار کرے۔چیف وہپ تحریک انصاف قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ جب قانونی راستے بند ہوں گے تو سڑکوں پر جانا ناگزیر ہے پارٹی مشکل وقت میں اتحاد کی ضرورت محسوس کر رہی ہے۔ رہنما جمعیت علمائے اسلام انجنیئر ضیاء الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اپوزیشن سے رویہ ان کا اپنا انتخاب ہے علی امین کا چیلنج قبول ہے مگر ان کا ماضی ناقابل اعتبار ہے۔