اسلام آباد(طاہر خلیل) الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔جے یو آئی اورہماری سیٹیں برابر ہیں تو مخصوص نشستیں کیسے برابر نہیں ہوسکتیں، ن لیگ کے وکیل کےدلائل۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کی سماعت کی جس دوران جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے وکیل الیکشن کمیشن کےسامنے پیش ہوئے اور دلائل دئیے۔دوران سماعت (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ جب جے یو آئی اورہماری سیٹیں برابر ہیں تو مخصوص نشستیں کیسے برابر نہیں ہوسکتیں، میرے امیدوار کو کیسے حق رائے دہی سے محروم کیا جاسکتا ہے۔