پی ایس کیو سی اے ، چینی کےسٹینڈرڈ میں ترمیم کےبعد 5معیاری سائز متعارف

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد (ساجد چوہدری) پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے )نے چینی کے سٹینڈرڈ ( معیار )میں ترمیم کرتے ہوئے چینی کے پانچ معیاری سائز متعارف کروائے ہیں ، جن میں لارج، میڈیم، سمال، ایکسٹرا فائن اور پاؤڈر شامل ہیں ، ڈائریکٹر پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی نے شوگر انڈسٹری کی ٹیکنیکل کمیٹی کے 54 ویں اجلاس کی سفارشات کی منظوری دے دی جو 8 جولائی کو منعقد ہوا ۔