گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں ’جعلی تبدیلی ‘کے منہ پر زوردار طمانچہ،عظمیٰ بخاری

15 جولائی ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ بدحالی کسی گیلپ سروے یا تحقیق کی محتاج نہیں۔ گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں 12 سالہ ’جعلی تبدیلی ‘کے منہ پر زوردار طمانچہ ہے،پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی،کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رہے گیانہوں نے کہا کہ گیلپ سروے خیبرپختونخوا میں گزشتہ 12 سالہ "جعلی تبدیلی" کے منہ پر ایک زوردار طمانچہ ہے۔ وہی لوگ جو کل تک گیلپ سروے کی بنیاد پر بھنگڑے ڈال رہے تھے، آج اپنی حکومت سے متعلق تلخ سچ برداشت نہیں کر پا رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 73 فیصد عوام نے موجودہ حکومت، خصوصاً علی امین گنڈا پور کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تحریک کا اعلان اپنی حکومت کے لیے مہلت طلب کرنا ہے اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی یہ بات طے ہے پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے ہی بات کرنا ہوگی،کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رہے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے حالیہ دورہ پنجاب پر پریس کانفرنس میں سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل سکیورٹی اور پروٹوکول کے ساتھ جی ٹی روڈ پر آئے، لیکن پنجاب کی ترقی، مریم نواز ہیلتھ کلینکس، شفاف سڑکیں اور خوشحال عوام دیکھ کر شاید انہیں حیرت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر گنڈا پور پرامن شہری کے طور پر آئیں تو ان کا خیرمقدم کیا جائے گا، لیکن اگر وہ ماضی کی طرح اسلحہ بردار عناصر کے ساتھ انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو حکومت قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے گی۔