قائمہ کمیٹی نجکاری،پرائیویٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) بل 2024 اکثریت سے منظور

15 جولائی ، 2025

اسلام آباد( ناصر چشتی )قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نےپرائیویٹائزیشن کمیشن (ترمیمی) بل، 2024 کو اکثریت سے منظور کر لیا ،فاروق ستارکی زیر  صدارت اجلاس، PIA نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی نے  چار کمپنیوں کو حتمی شکل دیدی،جبکہ وزارت خزانہ کے نمائندے نے کمیٹی کو بتایا کہ پوسٹل لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی ایل آئی سی ایل) کیلئے 3 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی ہے اور قائمہ کمیٹی کی ہدایت کے مطابق رواں مالی سال کی تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں 3 ارب روپے کی رقم دی جائے گی۔قائمہ کمیٹی برائے نجکار ی کا اجلاس گزشتہ روز گزشتہ روز چیئرمین فاروق ستارکی صدارت میں منعقد ہوا۔کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا پی آئی اے کی نجکاری کیلئے پری کوالیفیکیشن کمیٹی نے چار کمپنیوں کو حتمی شکل دیدی۔